کیا حج کے مہینوں میں عمرہ کرنا دیگر مہینوں میں عمرہ کرنے سے افضل ہے؟
عمرہ کی ادائیگی کے لیے افضل وقت رمضان ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ہے:
"رمضان میں عمرہ حج کے برابر ہے۔"
اور صحیحین کی ایک دوسری روایت میں ہے:
"یہ حج کے یا میرے ساتھ حج کے برابر ہے۔"
یعنی الفاظ شک کے ساتھ ہیں۔ رمضان کے بعد ذوالقعدہ میں عمرہ کرنا افضل ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام عمرے ذوالقعدہ ہی میں ادا فرمائے تھے اور ارشاد باری تعالیٰ ہے:
"تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں بہترین نمونہ ہے۔"
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب