ایک شخص نے عمرہ کیا لیکن اس نے نسیان یا جہالت کی وجہ سے سعی کے چار چکر چھوڑ دئیے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟
اس کے لیے یہ حکم ہے کہ ان چکروں کو مکمل کرے تاکہ اس کی سعی پوری ہو جائے۔ خواہ عمرہ کی ہو یا حج کی، اسے مکمل کرنا چاہیے! اور اگر اس نے اپنے وطن کی طرف سفر کر لیا ہے تو پھر بھی اسے مکہ واپس آ کر ان چکروں کو مکمل کرنا ہو گا جو اس نے چھوڑے ہیں تاکہ اس کا عمرہ مکمل ہو جائے اور جب تک وہ اپنے عمرہ کو مکمل نہیں کر لیتا احرام کے حکم میں ہے، لہذا اسے اپنی بیوی سے دور رہنا چاہیے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب