میں اپنے دوستوں سے ملنے کے لیے جدہ گیا اور اہں ایک دن قیام کے بعد میں نے عمرے کا پروگرام بنا لیا اور جدہ سے احرام باندھ کر مکہ مکرمہ چلا گیا اور عمرہ ادا کر لیا، تووو بعض دوستوں نے کہا کہ آپ پر دم لازم ہے کیونکہ آپ کےلیے یہ واجب تھا کہ وادی محرم سے احرام باندھتے یا میقات پر پہنچنے کے وقت طیارہ کے اندر ہی احرام بدنھ لیتے۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں؟
اگر آپ نے ریاض میں عمرہ کی نیت کی تھی تو پھر یہ لازم تھا کہ میقات سے یا ہوائی جہاز جب اس کے برابر آتا تو احرام باندھتے اس صورت میں اگر آپ نے میقات سے احرام نہیں باندھا تو اس کی تلافی کے لیے دم لازم ہے اور اگر سفر شروع کرتے وقت آپ کا عمرے کا ارادہ نہیں تھا اور یہ ارادہ آپ نے جدہ پہنچ کر کیا تو اس صورت میں آپ کے لیے وہی جگہ میقات ہے جہاں آپ نے یہ ارادہ کیا اور جیسا کہ آپ نے ذکر کیا وہ جگہ جدہ ہے جہاں آپ نے ارادہ کیا تھا لہذا آپ پر دم لازم نہیں ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب