ایک بیوی نے اپنے خاص مال سے اپنے شوہر کو عطیہ دیا تاکہ وہ عمرہ کر سکے جب کہ شوہر کو خاص اپنے مال سے بھی عمرہ کرنے کی استطاعت ہے۔ دینی نقطہ نگاہ سے یہ عمل کیا ہے؟ فتویٰ دیجئے، اللہ آپ کو اجروثواب سے نوازے گا۔
اس میں کوئی حرج نہیں کہ یہ نیکی اوت تقویٰ کے کاموں میں تعاون کے باب سے ہے۔ اس بیوی کو اس عمل صالح کی وجہ سے اللہ تعالیٰ جزائے خیر سے نوازے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب