سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

حج تمتع میں تمام نقدی گم ہو گئی اور۔۔۔

  • 9190
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 762

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے ایسا احرام باندھا تھا جس میں ہدی لازم ہے لیکن میرے پاس جس قدر بھی رقم تھی وہ سب کی سب گم ہو گئی تو اس حالت میں میرے لیے کیا حکم ہے؟ یاد رہے کہ اس موقع پر میری بیوی بھی میرے ساتھ تھی۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب کوئی انسان ایام حج میں عمرہ کا احرام بدنھے اور پھر حج تک فائدہ اٹھائے یا حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھے تو اس صورت میں دم لازم ہے اور وہ یہ کہ دو دانت والی بکری، یا بھیڑ کا بچہ یا اونٹ اور گائے کا ساتواں حصہ ایام نحر میں ذبح کر کے فقراء و مساکین میں تقسیم کر دے۔ اس سے خود بھی کھا سکتا ہے اور اس سے صدقہ بھی کرے، یہ دم واجب ہے۔ اگر کوئی شخص رقم گم ہو جانے یا فقر و تنگ دستی یا خڑچ کی کمی کی وجہ سے دم کی طاقت نہ رکھتا ہو تو وہ تین روزے ایام حج میں رکھ لے اور سات اپنے گھر واپس جا کر جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کا حکم دیا ہے۔ یہ شخص گیارہ، بارہ اور تیرہ تاریخ کے بھی روزے رکھ سکتا ہے اور یہ ان دنوں میں روزہ رکھنے کی ممانعت سے مستثنیٰ ہے اور اگر یہ عرفہ کے دن سے پہلے روزے رکھ لے تو یہ افضل ہے جبکہ رقم پہلے گم ہو گئی ہو بہرحال تین روزے ایام حج میں اور سات اپنے گھر واپس آ کر رکھ لے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ