سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

گیارہویں دن رمی، وداع اور سفر

  • 9171
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 555

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جو گیارہویں دن رمی کر کے طواف وداع کرے اور پھر سفر پر روانہ ہو جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو شخص گیارہوین دن رمی کر کے طواف وداع کے بعد سفر کرے تو اس نے دو واجب ترک کئے ایک بارہویں دن کا رمی جمرات اور دوسرا اس دن کی رات کو منیٰ میں بسر کرنا، لہذا بہت سے اہل علم کے بقول اس پر دو فدیے واجب ہیں، جنہیں مکہ میں ذبح کر کے وہاں کے فقراء میں تقسیم کر دیا جائے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ