اس شخص پر کیا واجب ہے جس نے آخری کنکری پھینکی لیکن وہ جمرہ کبریٰ کے حوض میں نہ گری کیونکہ شدت بھیڑ کی وجہ سے اس کی قوت جواب دے گی تھی؟
اگر اس کے لیے یہ ممکن ہو کہ کسی مشقت کے بغیر اس کے بجائے اور کنکری پھینک سکے تو ایک کنکری پھینک دے ورنہ جو وہ رمی کر چکا ہے، وہی کافی ہو گی اور اس پر کوئی دم یا کھانا وغیرہ لازم نہ ہو گا۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب