جب کوئی حاجی عجلت کی نیت سے بارہ تاریخ کے غروب آفتاب سے قبل منیٰ سے چلا جائے لیکن منیٰ میں کام کی وجہ سے اسے غروب آفتاب کے بعد واپس آنا پڑے تو کیا اسے جلدی سے نکل جانے والوں میں شمار کیا جائے گا۔
ہاں اسے جلدی کرنے والا شمار کیا جائے، کیونکہ اس نے حج کو ختم کر دیا اور دوبارہ منیٰ میں آیا ہے تو وہ کام کی وجہ سے نہ کہ حج کی وجہ سے اور عجلت کے خلاف نہیں ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب