سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نا واقفیت کی وجہ سے منیٰ سے باہر رات بسر کرنا

  • 9139
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-07
  • مشاہدات : 586

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے اور میرے اہل خانہ نے اس سال حج کیا اور تین دن گزارے۔ حاجیوں کی کثرت کی وجہ سے دوسرے دن ہمیں معلوم ہوا کہ ہم تو منیٰ سے باہر ہیں۔ امید ہے رہنمائی فرمائیں گے کہ اس سلسلہ میں مجھ پر کیا لازم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر آپ کو جگہ ہی نہیں ملی تو آپ پر کچھ لازم نہیں اور اگر آپ کو جگہ ملی اور آپ نے کوتاہی کی تو آپ کو اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرنی چاہیے اور اگر آپ نے تمام راتیں ہی منیٰ سے باہر گزاری ہیں تو پھر اہل علم کے بقول آپ پر فدیہ لازم ہے جسے فقرائے مکہ میں تقسیم کر دیا جائے اور اگر آپ نے ایک رات منیٰ میں نہیں گزا ری اور دوسری رات منیٰ میں گزاری ہے تو پھر آپ پر یہ لازم ہے کہ ایک مسکین کو کھانا کھلا دیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ