جب کسی حاجی کو تشریق کے دن اور راتوں میں منیٰ میں جگہ نہ ملے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جن لوگوں کو منیٰ میں جگہ نہ ملے تو وہ حاجیوں کے آخری خیمہ کے پاس پڑاؤ ڈال لیں خواہ ان کا یہ پڑاؤ حدود منیٰ سے باہر ہی ہو کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
"پس جہاں تک ہو سکے اللہ سے ڈرو۔"
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب