سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(47) آمدِ امام مہدی کے متعلق احادیث

  • 912
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1742

سوال

(47) آمدِ امام مہدی کے متعلق احادیث

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا امام مہدی کے آنے کے بارے میں احادیث صحیح ہیں یا نہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

مہدی کے بارے میں احادیث کی چار قسمیں ہیں:

                (۱)جھوٹی احادیث                     (۲) ضعیف احادیث

                (۳)حسن احادیث، جو بحیثیت مجموعی درجہ صحت تک پہنچ جاتی ہیں کیونکہ یہ صحیح لغیرہ ہیں۔

                 (۴) صحیح لذاتہ۔

لیکن ان احادیث میں جس مہدی کا ذکر ہے، اس سے مراد وہ فرضی مہدی نہیں ہیں جس کے بارے میں بیان کیا جاتا ہے کہ وہ عراق کے کسی غار میں چھپے ہوئے ہیں کیونکہ یہ بات بالکل بے اصل اور خرافات کی قبیل سے ہے اور نہ ہی حقیقت سے اس کا کوئی تعلق ہے۔  جہاںوہ مہدی جن کا ذکر احادیث میں آیا ہے، یہ دوسرے انسانوں کی طرح ایک انسان ہوں گے، جو اپنے وقت پر پیدا ہوں گے اور اپنے وقت پر لوگوں میں آئیں گے۔ یہ ہے قصہ مہدی کا جس کا مطلقاً انکار بھی غلط ہے اور مطلقاً اثبات بھی غلط لہٰذااس کا اس طرح اثبات کرنا کہ اس سے مہدی منتظر مراد ہے، جو غار میں چھپا ہوا ہے، غلط ہے کیونکہ اس غائب اور چھپے ہوئے مہدی کا عقیدہ عقل کا خلل اور فتورہے، شرعاً ضلالت اور بے اصل بات ہے۔ اور اس مہدی کا اثبات، جن کی آمدکی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے، جن کے بارے میں کثرت سے احادیث  واردہوئی ہیں اور جو اپنے وقت پر پیدا ہوں گے اور اپنے وقت پر آئیں گے، یہ عقیدہ برحق ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ99

محدث فتویٰ

تبصرے