جب تحلل اصغر، یعنی رمی جمرات سے فراغت کے بعد حاجی اپنے بالوں کو منڈوا یا کٹوا لے تو کیا تحلل اکبر کے بعد حلق یا تقصیر واجب ہے؟
جب تحلل اصغر یعنی رمی جمرات سے فراغت کے بعد حاجی اپنے بالوں کو منڈوا یا کٹوا لے تو پھر تحلل اکبر کے بعد حلق یا تقصیر واجب یا مستحب نہیں ہے کیونکہ حلق وتقصیر حج کا ایک عمل اور عطادت ہے اور عبادات توقیفی ہیں اور یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں کہ آپ نے تحلل اکبر کے بعد حلق یا تقصٰر کیا ہو بلکہ یہ آپ نے فقط تحلل اصغر کے بعد ہی کیا تھا اور آپ نے فرمایا ہے:
"مجھ سے اپنے مناسک حج سیکھ لو۔"
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب