میں ایک بوڑھا آدمی ہوں، میں نے عمرہ کے لیے طواف کیا اور پھر سعی کے سات چکر لگائے لیکن میں نے سعی کا آغاز مروہ سے کیا اور صفا پر بال کٹوا دئیے اور سلا ہوا لباس پہن لیا تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
اس سائل کو چاہیے کہ ایک چکر اور لگائے کیونکہ اس کا ایک چکر رہ گیا الا یہ کہ آٹھ چکر لگا لیے ہوں تو اس میں کوئی حرج نہیں، پہلا چکر زائد ہو گا اور اس کا کوئی نقصان نہیں، مقصود یہ ہے کہ اگر اس نے مروہ سے آغاز کر کے صفا پر سعی کو ختم کیا اور آٹھ لگائے ہیں تو یہ اس کے پورے سات چکر ہی شمار ہوں گے اور اگر اس کے تمام چکر سات ہی ہیں تو پھر اس کا ایک چکر رہ گیا ہے، لہذا اسے ایک چکر اور لگا کر سعی کو مکمل کرنا چاہیے اور بال دوبارہ کٹوانے چاہئیں تاکہ عمرہ مکمل ہو جائے، پہلے کٹوائے ہوئے بال کافی نہ ہوں گے کیونکہ انہیں تکمیل سعی سے پہلے کٹوا لیا گیا ہے، پہلا چکر جو مروہ سے شروع کیا گیا، وہ شمار نہیں ہو گا۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب