کیا سعی کے ہر چکر کے شروع میں یہ پڑھنا جائز ہے:
یا یہ بدعت ہے؟
مشروع یہ ہے کہ سعی کے پہلے چکر میں یہ پڑھا جائے:
جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھا تھا۔ ہمیں ایسی کوئی دلیل معلوم نہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ ہر چکر میں یہ پڑھنا مستحب ہے۔ سعی کرنے والے کو چاہیے کہ تمام چکروں میں کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرے، دعا کرے، تسبیح، تحمید، تہلیل، تکبیر اور استغفار پڑھے، نیز طواف میں بھی کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
"بیت اللہ کے طواف، صفا و مروہ کی سعی اور رمی جمار کو اللہ تعالیٰ کے ذکر کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔"
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب