سعی کی کیا صورت ہے؟ سعی کرنے والا کہاں سے آغاز کرے اور سعی کے چکروں کی تعداد کتنی ہے؟
سعی کو صفا سے شروع کر کے مروہ پر ختم کیا جائے۔ اس کے چکروں کی تعداد سات ہے۔ پہلا چکر صفا سے شروع ہو گا اور آخری مروہ پر ختم ہو گا۔ سعی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جائے، تسبیحات پڑھی جائیں اور دعا کی جائے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے صفا اور مروہ پر قبلہ رخ ہو کر ہاتھ اٹھا کر تین تین بار ذکر، دعا اور تکبیر کہی جائے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب