کیا عمرہ میں بھی طواف وداع واجب ہے؟ کیا عمرہ یا حج میں طواف وداع کے بعد مکہ مکرمہ سے کوئی چیز خریدنا جائز ہے؟
عمرہ میں طواف وداع واجب نہیں ہے، ہاں البتہ یہ افضل ضررو ہے لیکن اگر کوئی بغیر طواف وداع سفر کر جائے تو کوئی حرج نہیں، ہاں البتہ حج میں یہ واجب ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
"کوئی اسوقت تک کوچ نہ کرے جب تک آخری وقت بیت اللہ میں نہ گزارے۔"
یہ بات آپ نے حاجیوں کو خطاب کرتے ہوئے فرمائی تھی۔
طواف وداع کے بعد آدمی اپنی ضرورت کی تمام اشیاء خرید سکتا ہے اگر تجارت کے لیے بھی خریدے تو کوئی حرج نہیں بشرطیکہ مدت قلیل ہو طویل نہ ہو اور اگر مدت طویل ہو جائے تو اسے دوبارہ طواف (وداع) کرنا ہو گا اور اگر عرف کے مطابق مدت طویل نہ ہو تو پھر طواف کا مطلقا اعادہ نہیں ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب