اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جس نے طواف افاضہ تو کر لیا لیکن سعی نہ کی، حتیٰ کہ ایام تشریق کے آخری دن کا سورج بھی غروب ہو گیا اور اگر یہ دن غروب آفتاب کے بعد اور ایام تشریق کے بعد سعی کرے تو اس سعی کے بارے میں کیا حکم ہے؟
ایام تشریق کے آخری دن یا اس کے بعد سعی کرنا صحیح ہے اور اس تاخیر میں کوئی حرج نہیں کیونکہ سعی کی صحت کے لیے یہ شرط نہیں ہے کہ وہ طواف ہی کے ساتھ متصل ہو لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کے پیش نظر کمال کی بات یہی ہے کہ سعی طواف کے متصل بعد ہو۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب