سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

آدھی رات سے پہلے جمرہ عقبہ کی رمی اور طہارت کے بغیر طواف

  • 9078
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1002

سوال

آدھی رات سے پہلے جمرہ عقبہ کی رمی اور طہارت کے بغیر طواف
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے حج کرتے ہوئے آدھی رات سے قبل جمرہ کبریٰ کو رمی کر لی اور پھر طواف افاضہ کے لیے فورا حرم کی طرف چلا گیا اور طواف کرتے ہوئے میرا وضو ٹوٹ گیا لیکن رش کی وجہ سے میں نے اسی طرح طواف مکمل کر لیا اور طواف کی دو رکعتیں بھی نہ پڑھ سکا، پھر میں نے حدود حرم اور منیٰ کو چھوڑ دیا اور پھر نماز مغرب کے بعد ہی واپس لوٹا تو سوال یہ ہے کہ اس سے مناسک حج میں کوئی خلل آیا یا نہیں، یاد رہے میرا یہ حج مفرد تھا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آدھی رات سے قبل رمی جمرہ جائز نہیں کیونکہ رمی جمرہ کا اول وقت قربانی (دس ذوالحجہ) کی آدھی رات کے بعد ہے، اس پر تمام اہل علم کا اتفاق ہے لہذا آدھی رات سے پہلے رمی کرنا جائز نہیں ہے۔

ثانیا: طواف اگر آدھی رات سے پہلے کیا یا بعد میں وہ بھی صحیح نہیں کیونکہ یہ طواف طہارت کے بغیر کیا گیا ہے جیسا کہ اس نے خود بیان کیا ہے کہ طواف کے دوران اس کا وضو ٹوٹ گیا تھا، لہذا صحیح قول کے مطابق اس نے گویا طواف کیا ہی نہیں لہذا اس شخص پر واجب ہے کہ وہ دوبارہ رمی اور طواف کرے، بغیر وضو کیا ہوا یہ طواف صحیح نہیں ہے اور اگر رمی کے اوقات گزر جانے کے بعد اسے یہ یاد آیا تو پھر اس پر دم لازم ہے کیونکہ اس نے در حقیقت رمی کی ہی نہیں، لہذا ترک رمی کی وجہ سے اس کے دم ذمہ ہے، اسی طرح طواف بھی لازم ہے خواہ کسی وقت بھی کر لے خواہ ذوالحجہ کے آخر میں یا  محرم میں کع لے تاکہ حج مکمل ہو جائے، ترک رمی کی وجہ سے جانور کو مکہ مکرمہ ہی میں ذبح کر کے حرم کے فقراء میں تقسیم کرنا ہو گا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے