السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
فضیلۃ الشیخ! ایک شخص کفار کے ساتھ کام کرتاہے، آپ اسے کیا نصیحت فرمائیں گے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کفار کے ساتھ کام کرنے والے اس بھائی کو ہم یہ نصیحت کریں گے کہ وہ کوئی ایسا کام تلاش کر لے جہاں کام کرنے والوں میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں اور غیر مسلموں میں سے کوئی نہ ہو۔ اگر ممکن ہو تو ایسا ہی کرنا چاہیے اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو بطورمجبوری کوئی حرج نہیں کیونکہ اس کو اپنے کام سے سروکار ہے اور کافرکو اپنے کام سے مطلب ہے بشرطیکہ مسلمان کے دل میں ان کی محبت، مودت اور دوستی کا داعیہ نہ پایا جاتا ہو۔اور ایسا شخص سلام کہنے، جواب دینے اور دیگر امور میں شریعت کی پابندی کرے۔ اسی طرح ان کے جنازوں میں شرکت نہ کرے، ان کی عیدوں میں شامل نہ ہو اور نہ انہیں ان کے فنگشنوں میں مبارک باد دے اور اسی کے ساتھ ساتھ مقدور بھر انہیں اسلام کی دعوت دینے کی بھی کوشش کرتا رہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب