میری بیوی نے عمرے کا احرام باندھا لیکن اس نے حمام سے باہر نکلنے اور لباس احرام پہننے سے پہلے کچھ بال کاٹ دیے تو اس صورت میں اس پر کچھ واجب ہے؟
اس میں کوئی حرج یا فدیہ وغیرہ نہیں کیونکہ بالوں کو کاٹنا نیت احرام منعقد ہونے کے بعد منع ہے لیکن اس صورت میں مذکورہ عورت کی نہ ابھی تک نیت منعقد تھی اور نہ اس نے ابھی تک لباس احرام ہی پہنا تھا، لہذا اس میں کوئی حرج نہیں، اگر احرام شروع کرنے کے بعد ازراہ جہالت و نسیان ایسا کرتی تو پھر بھی کوئی فدیہ لازم نہ تھا کیونکہ جہالت کی وجہ سے وہ معذور تصور ہو گی۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب