سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ممنوعاتِ احرام

  • 9025
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 917

سوال

ممنوعاتِ احرام
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وہ کون سی اشیاء ہیں جن سے محرم کے لیے اجتناب کرنا واجب ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

محرم کے لیے ان نو اشیاء سے اجتناب کرنا واجب ہے جو علماء نے بیان فرمائی ہیں اور وہ یہ ہیں:

(1)بالوں کو کاٹنا۔ (2) ناخنوں کو کاٹنا۔ (3) خوشبو استعمال کرنا۔ (4) سلے ہوئے کپڑے پہننا۔ (5) سر کو ڈھانپنا۔ (6) شکار کرنا۔ (7) بیوی سے صحبت کرنا۔ (8) نکاح کرنا اور (9) عورتوں سے مباشرت کرنا۔ (یہاں مباشرت سے مراد صحبت کے علاوہ دیگر امور مثلا بوسہ وغیرہ ہیں۔)

ان تمام اشیاء سے محرم کو حلال ہونے تک اجتناب کرنا چاہیے ، تحلل اول میں جماع کے سوا دیگر سب امور حلال ہو جاتے ہیں۔ اور جب تحلل ثانی بھی مکمل ہو جائے تو پھر جماع کرنا بھی حلال ہو جاتا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے