السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جی پی فنڈ کے کٹوتی فارم میں پو چھا جاتا ہے کہ آپ کو اصل رقم منافع کے ساتھ واپس چاہیے یا بغیر منافع کے۔ کیا اس صورت میں اصل رقم منافع کے ساتھ واپس لینا جائز ہے؟ جبکہ پراویڈنٹ فنڈ کی کٹوتی جبری ہوتی ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!بغیر منافع کے اصل رقم حاصل کرنا آپ کا حق ہے ،آپ وہ حاصل کر سکتے ہیں،اس میں بظاہر کوئی مضائقہ نظر نہیں آتا۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |