سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

فوت شدگان کی طرف سے عمرہ کرنا

  • 9013
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2904

سوال

فوت شدگان کی طرف سے عمرہ کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا پوتا اپنے فوت شدہ دادا اور پھوپھی کی طرف سے عمرہ کر سکتا ہے اور اس کا کیا طریقہ کار ہے ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فوت شدگان کی طرف سے عمرہ کرنا جائز ہے ،اور اپنے ان رشتہ داروں کے ساتھ احسان ہے۔لیکن شرط یہ ہے کہ آپ نے پہلے اپنا عمرہ کیا ہوا ہو۔

اسکی دلیل سنن أبو داود کی حدیث ہے :

عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ عَنْ أَبِي رَزِينٍ قَالَ حَفْصٌ فِي حَدِيثِهِ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَامِرٍ أَنْهِ قَال يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ وَلَا الْعُمْرَةَ وَلَا الظَّعْنَ قَالَ احْجُجْ عَنْ أَبِيكَ وَاعْتَمِرْسنن أبی داود کتاب المناسک باب الرجل یحج عن غیرہ ح ۱۸۱۰

اس طریقہ کار یہ ہے کہ نیت کرتے وقت ،اس کا نام لیا جائے کہ اللھم لبیک عن فلان،باقی عمرہ ویسے ہی ادا کیا جائے گا جیسے عام طور پر کیا جاتا ہے۔عمرے کا طریقہ جاننے کے لئے اس( لنک) پر کلک کریں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے