سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

تحلل اول سے قبل جماع

  • 8993
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 951

سوال

تحلل اول سے قبل جماع
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اس شخص کے لیے دوبارہ حج کرنا واجب ہے جو تحلل اول سے قبل ہی اپنی بیوی سے جماع کر لے، جبکہ اس کا یہ حج نفل ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو شخص تحلل اول سے قبل بیوی سے صحبت کر لے، اس کا حج فاسد ہو جاتا ہے لیکن اس حج کو پورا کرنا چاہیے اور بعد میں اس کی قضا بھی دینا چاہیے خواہ حج نفل ہی ہو، چنانچہ اس مسئلہ میں حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کا بھی یہی فتویٰ ہے، نیز اسے ایک اونٹ ذبح کر کے مکہ مکرمہ کے فقراء میں تقسیم کر دینا چاہیے۔

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

تبصرے