سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

احرام کی چادر پہننے کی کیفیت

  • 8972
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1032

سوال

احرام کی چادر پہننے کی کیفیت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا محرم کے لیے دونوں کندھے ڈھانپنا افضل ہے یا بحالت احرام ایک کندھا ننگا رکھنا افضل ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سنت یہ ہے کہ محرم اوپر کی چادر کو دونوں کندھوں کے اوپر کر کے ان کے کناروں کو اپنے سینے کے اوپر کر لے، چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح کیا تھا ہاں البتہ طواف قدوم کے موقع پر اپنی چادر کے وسط کو اپنی دائیں بغل کے نیچے سے نکال کر اس کے کناروں کو اپنے بائیں کندھے پر ڈال لے اور دائیں کنڈھے کو ننگا کر لے اور یہ صرف طواف قدوم یعنی حج یا عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ میں آ کر جو سب سے پہلا  طواف کیا جاتا ہے، اس کے ساتھ خاص ہے، لہذا طواف قدوم سے فراغت کے بعد چادر کو درست کر کے اپنے دونوں کندھوں پر کر لے اور طواف کی دو رکعتیں پڑھے، جو شخص ہر وقت اپنے کندھے کو ننگا رکھتا ہے تو یہ خلاف سنت ہے، اسی طرح دونوں کندھوں کو ننگا رکھنا بھی خلاف سنت ہے۔

سنت یہ ہے کہ حالت احرام میں چادر کے ساتھ دونوں کندھوں کو چھپایا جائے، ہاں البتہ کوئی چادر اتار دے اور بیٹھتے یا کھانا کھاتے یا اپنے بھائیوں کےساتھ باتیں کرتے ہوئے اس کے کندھے ننگے ہوں تو اس میں کوئی حرج نہیں لیکن سنت یہ ہے کہ جب چادر پہنے تو وہ اس کے کندھوں پر اور اس کے کنارے اس کے سینے پر ہوں۔

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

تبصرے