السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حج اور عمرہ کے لیے فضائی راستے سے آنے والا کب احرام باندھے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
فضائی اور بحری راستے سے آنے والا بھی خشکی کے راستہ سے آنے والے کی طرح اس وقت احرام باندھے جب وہ میقات کے برابر آئے یا میقات کے آنے سے تھوڑی دیر پہلے احرام باندھ لے تاکہ ہوائی یا بحری جہاز کی تیز رفتاری کی وجہ سے وہ احتیاط سے کام لے اور میقات سے احرام کے بغیرنہ گزرے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب