السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جو یوم ترویہ (آٹھ ذوالحج) سے قبل منیٰ میں ہو تو کیا وہ مکہ میں جا کر احرام باندھے یا منیٰ میں احرام باندھ لے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جو شخص منیٰ میں بیٹھا ہو تو اس کے لیے حکم شریعت یہ ہے کہ وہ منیٰ ہی سے احرام باندھ لے۔ والحمدللہ! اسے مکہ میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ جب وقت آئے تو وہ اپنی جگہ سے حج کے لیے تلبیہ کہہ دے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب