سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(412) میقات کے اندر رہنے والا شخص اپنی جگہ سے احرام باندھے

  • 8959
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1075

سوال

(412) میقات کے اندر رہنے والا شخص اپنی جگہ سے احرام باندھے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص میقات کے اندر رہائش پذیر ہو وہ کہاں سے احرام باندھے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو شخص میقات کے اندر ہو تو وہ اپنی جگہ سے احرا، باندھ لے مثلا  ام سلم اور بحرہ کے لوگ اپنے علاقے سے اور جدہ کے باشندے اپنے شہر سے احرام باندھ لیں کیونکہ حدیث ابن عباس میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(ومن كان دون ذلك. اي دون المواقيت. فمن حيث انشا) (صحيح البخاري‘ الحج‘ باب مهل اهل مكة للحج والعمرة‘ ح: 1524 وصحيح مسلم‘ الحج‘ باب مواقيت الحج‘ ح: 1181)

’’جو میقات کے اندر رہتا ہے تو وہ وہاں سے احرام باندھے جہاں سے چلے۔‘‘

اور ایک روایت میں الفاظ یہ ہیں:

(فمهله من اهله‘ حتي اهل مكة يهلون منها) (صحيح البخاري‘ الحج‘ باب مهل اهل الشام‘ ح: 1526 وصحيح مسلم‘ الحج‘ باب مواقيت الحج‘ ح: 1181)

’’وہ اپنے گھر سے احرام باندھ لے حتیٰ کہ اہل مکہ، مکہ ہی سے احرام باندھ لیں۔‘‘

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب المناسک : ج 2  صفحہ 295

محدث فتویٰ

 

تبصرے