سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(380) ہوائی جہاز کے ذریعے آنے والے کا جدہ سے احرام

  • 8927
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1178

سوال

(380) ہوائی جہاز کے ذریعے آنے والے کا جدہ سے احرام

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص کسی ملک سے ہوائی جہاز کے ذریعہ سفر کر کے آئے، جدہ ائیر پورٹ پر اترے، اس نے احرام نہ باندھا ہو اور وہ جدہ سے احرام باندھ لے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب کوئی شخص ہوائی جہاز سے اترے اور وہ اہل شام یا مصر میں سے ہو تو اسے رابغ سے احرام باندھنا چاہیے۔ وہ گاڑی وغیرہ کے ذریعے رابغ چلا جائے اور وہاں سے احرام باندھے۔ جدہ سے احرام نہ باندھے، اگر نجد کی طرف سے آنے والے نے احرام نہ باندھا ہو تو وہ "سیل" یعنی وادی قرن سے جا کر احرام باندھے اور اگر وہ میقات پر نہ جائے اور جدہ ہی سے احرام باندھ لے تو اسے ایک ایسی بکری ذبح کرنا ہو گی جس کی قربانی کرنا جائز ہو۔ اسے ذبح کر کے مکہ کے فقراء میں تقسیم کر دے یا اونٹ اور گائے کا ساتواں حصہ تقسیم کر دے تاکہ حج اور عمرہ کی اس کمی کی تلافی ہو سکے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب المناسک: ج 2 صفحہ 278

محدث فتویٰ

تبصرے