سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(379) احرام کو جدہ تک مؤخر کرنا

  • 8926
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 932

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی کا حج یا عمرے کا ارادہ ہے اور اس نے ہوائی جہاز ہی میں احرام پہن لیا لیکن اس کے باوجود اسے میقات کا علم نہیں ہے تو کیا اس کے لیے احرام کو جدہ تک مؤخر کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جس شخص کا فضائی راستے سے حج یا عمرے کا ارادہ ہو تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے گھر ہی میں غسل کرے اور اگر چاہے تو احرام کی دونوں شادریں بھی پہن لے اور جب میقات قریب آنے والا ہو تو حج یا عمرے کا احرام باندھ لے اور اس میں کوئی مشقت بھی نہیں ہے۔

اگر اسے میقات کا علم نہ ہو تو وہ ہوائی جہاز یا بحری جہاز کے کپتان یا کسی باخبر اور قابل اعتماد مسافر سے پوچھ لے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب المناسک: ج 2 صفحہ 277

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ