سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(376) بحری یا ہوائی سفر کی صورت میں احرام

  • 8923
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1095

سوال

(376) بحری یا ہوائی سفر کی صورت میں احرام

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہوائی راستہ سے حج اور عمرہ کے لیے آنے والا کس وقت احرام باندھے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فضائی یا بحری راستے سے آنے والا بھی اسی وقت احرام باندھے جب وہ میقات کے قریب پہنچے جس طرح خشکی کے راستے سے آنے والا احرام باندھنا ہے۔ ہوائی جہاز، بحری جہاز یا کشتی کی تیز رفتاری کی وجہ سے احتیاط اس بات میں ہے کہ میقات سے کچھ پہلے ہی احرام باندھ لیا جائے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب المناسك: ج 2  صفحہ 275

محدث فتوی

تبصرے