السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا سپاہی کے لیے اپنے محکمہ کی اجازت کے بغیر حج کرنا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مزدور اور سپاہی کو اپنے محکمہ کی اجازت کے بغیر مطلقا حج نہیں کرنا چاہیے، بلکہ محکمہ کی اجازت کے بغیر ان کے لیے حج کرنا جائز ہی نہیں ہے۔ خواہ حج فرض ہو یا نفل کیونکہ ان کے اوقات کے مستحق ان کے محکمے ہیں اور پھر اعمال حج کی وجہ سے یہ اپنے محکمانہ فرائض بھی تو سر انجام نہیں دے سکیں گے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب