کیا نفل روزے میں یہ جائز ہے کہ روزے دار جب چاہے روزہ توڑ دے؟
: ہاں یہ جائز ہے لیکن افضل یہ ہے کہ روزہ پورا کیا جائے الا یہ کہ مہمان کی عزت افزائی، گرمی کی شدت یا اس طرح کے کسی اور سبب کی وجہ سے روزہ توڑنے کی ضرورت پیش آ جائے۔ یہ مسائل جو ہم نے ذکر کیے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمودہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی حدیث سے ثابت ہیں۔
هذا ما عندي والله اعلم بالصوابماخذ:مستند کتب فتاویٰ