السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
دیواروں پر تصویریں لٹکانے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دیواروں پر تصویریں خصوصاً بڑی بڑی تصویریں لٹکانا حرام ہے، خواہ ان میں جسم کا کچھ حصہ اور سر ہی نظرکیوں نہ آتا ہو کیونکہ اس سے تعظیم کا مقصد صاف ظاہر ہے۔ شرک کی جڑ یہی غلو ہے جیسا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ان بتوں کے بارے میں فرمایا تھا جن کی نوح علیہ السلام کی قوم عبادت کرتی تھی کہ دراصل یہ نیک لوگوں کے نام تھے جن کی انہوں نے اس لیے تصویریں بنائی تھیں تاکہ انہیں دیکھ کر ان کی عبادت وریاضت کی یاد تازہ ہوجایا کرے اور پھر جب عرصہ دراز گزر گیا تو انہوں نے انہی بتوں کی پوجا شروع کر دی تھی(۔صحیح البخاري، التفسیر، باب: ﴿ودا ولا سواعا ولا یغوث ویعوق﴾ حدیث: ۴۹۲۰)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب