السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:
(تسحروا فان في السحور بركة)
’’سحری کھاؤ، سحری میں برکت ہے۔‘‘
تو سوال یہ ہے کہ سحری کی برکت سے کیا مراد ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سحری کی برکت سے شرعی اور بدنی برکت مراد ہے۔ شرعی برکت تو یہ ہے کہ اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کی فرماں برداری اور آپ کی اقتدا ہے اور بدنی برکت سے مراد یہ ہے کہ سحری سے بدن کو غذا ملتی اور روزہ کے لیے تقویت نصیب ہوتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب