سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(282) جس نے جان بوجھ کر روزے چھوڑے پھر توبہ کی؟

  • 8826
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-30
  • مشاہدات : 1074

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس مسلمان کے بارے میں کیا حکم ہے جس نے گزشتہ کئی سالوں میں رمضان کے روزے نہیں رکھے، ہاں البتہ دیگر فرائض ادا کئے تھے۔ وہ اپنے ملک سے باہر تھا لیکن کسی عذر کے بغیر اس نے روزے چھوڑ دئیے تھے۔ اب اگر وہ توبہ کر لے یا اپنے ملک واپس آ جائے تو کیا اس کے لیے قضا لازم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رمضان کے روزے ارکان اسلام میں سے ایک اہم رکن ہیں لہذا اس شخص کا جان بوجھ کر روزے چھوڑ دینا جس پر فرض ہوں بہت بڑا گناہ ہے۔ بعض اہل علم کے نزدیک ایسا شخص کافر و مرتد ہو جاتا ہے۔ لہذا اسے سچی اور خالص توبہ کرنی چاہیے، کژرت کے ساتھ نفل اعمال صالح ادا کرنے چاہئیں اور اسے نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ اور دیگر احکام شریعت کی پابندی کرنی چاہیے۔ علماء کے صحیح قول کے مطابق ایسے شخص پر قضا لازم نہیں ہے کیونکہ اس کا جرم اس سے کہیں بڑا ہے کہ قضا سے اس کی تلافی ہو سکے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الصيام: ج 2  صفحہ 211

محدث فتوی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ