سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(277) قضا اگلے رمضان تک مؤخر کر دی

  • 8821
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1170

سوال

(277) قضا اگلے رمضان تک مؤخر کر دی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جو رمضان کا ایک روزہ چھوڑ دے اور پھر قضا نہ دے حتیٰ کہ اگلا رمضان آ جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر چھوڑے ہوئے روزے کی قضا میں کسی عذر مثلا بیماری وغیرہ کی وجہ سے تاخیر ہوئی تو اس پر بوقت قدرت صرف قضا لازم ہو گی اور اگر اس نے کسی عذر کے بغیر قضا میں تاخیر کی تو اس نے بہت برا کیا ہے۔ اس صورت میں قجا بھی لازم ہو گی اور ایک مسکین کو کھانا بھی کھلانا ہو گا۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الصيام: ج 2  صفحہ 209

محدث فتوی

تبصرے