السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت جب رمضان میں حائضہ ہو جائے تو وہ روزے چھوڑ دے اور پھر اپنے ایام کے دنوں کے مطابق بعد روزے رکھ لے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں حائضہ عورت کا روزہ رکھنا صحیح نہیں ہے اور نہ اس کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ اپنے ایام میں روزے رکھے بلکہ جوں ہی ایام شروع ہوں، اسے روزے چھوڑ دینے چاہئیں اور پھر رمضان کے بعد اتنے دنوں کے روزے رکھنے چاہئیں جتنے دن وہ حیض کی وجہ سے روزے نہیں رکھ سکی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب