سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(232) وہ خون جس سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے

  • 8775
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1381

سوال

(232) وہ خون جس سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

خون کے بارے میں کیا ضابطہ ہے یعنی جسم سے خارج ہونے والا وہ کون سا خون ہے جس سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے؟ اور روزہ کس طرح فاسد ہوتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

روزے کو فاسد کرنے والا وہ خون ہے جو سینگی لگانے سے خارج ہو کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(افطر الحاجم والمحجوم) (سنن ابي داود‘ الصيام‘ باب في الصائم يحتجم‘ ح: 2367)

’’سینگی لگانے والے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ گیا۔‘‘

ہر اس کام کو بھی سینگی پر قیاس کیا جائے گا جو اس کے ہم معنی ہو، جسے انسان اپنے اختیار سے سر انجام دے اور جس کی وجہ سے بہت سا خون خارج ہو کر جسم کمزور ہو جائے تو اس سے بھی روزہ فاسد ہو جائے گا جس طرح سینگی سے فاسد ہو جاتا ہے کیونکہ اسلامی شریعت متماثل (ملتی جلتی اور ایک جیسی) چیزوں کو جدا جدا نہیں کرتی، جس طرح دو متفرق چیزوں کو جمع نہیں کرتی۔۔۔ وہ خون جو انسان کے قصد و ارادہ کے بغیر نکل آئے مثلا نکسیر کا خون یا گوشت کاٹتے ہوئے چھری لگ جانے سے یا شیشے وغیرہ پر پاؤں آ جانے سے جو خون نکل آئے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا خواہ خون زیادہ مقدار ہی میں نکل آئے اسی طرح اگر خون تھؤری مقدار میں نکلا ہو جیسے کیمیائی تجزیہ کے لیے بہت تھوڑی سی مقدار میں خون نکالا جاتا ہے تو اس سے سینگی کی طرح روزہ فاسد نہیں ہو گا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الصیام : ج 2  صفحہ 186

محدث فتویٰ

 

تبصرے