سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(218) روزے دار کے لیے ٹوٹھ پیسٹ کا استعمال

  • 8757
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1725

سوال

(218) روزے دار کے لیے ٹوٹھ پیسٹ کا استعمال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا روزے دار کے لیے رمضان میں دن کے وقت روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ یہ احتیاط کی جائے کہ اسے نگلنے نہ پائ۔جس طرح روزہ دار کے لیے دن کے ابتدائی اور آخری حصہ میں مسواک کرنا جائز ہے اسی طرح ٹوتھ پیسٹ یا منجن وغیرہ استعمال کرنا بھی جائز ہے۔ بعض اہل علم نے زوال کے بعد مسواک کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے مگر یہ ایک مرجوع قول ہے اور صحیح بات یہی ہے کہ کسی وقت بھی مسواک کرنا مکروہ نہیں ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کے عموم کا یہ تقاضا ہے:

(السواك مطهرة للفم مرضاه للرب) (سنن النسائي‘ الطهارة‘ باب الترغيب في السوال‘ ح: 5)

’’مسواک کرنا منہ کی صفائی و پاکیزگی اور رب کے راضی ہونے کا سبب ہے۔‘‘

اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے:

(لولا ان اشق علي امتي لامرتهم بالسواك مع كل صلاة) (صحيح البخاري‘ الجمعة‘ باب السواك يوم الجمعة‘ ح: 887 وصحيح مسلم‘ الطهارة‘ باب السواك‘ ح: 252)

’’اگر امت کے مشقت میں پڑ جانے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں ہر نماز کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دیتا۔‘‘

ہر نماز میں تو ظہر اور عصر بھی شامل ہیں اور یہ زوال کے بعد ہیں۔ (لہذا معلوم ہوا کہ زوال کے بعد مسواک کرنا بھی مکروہ نہیں)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الصیام : ج 2  صفحہ 179

محدث فتویٰ

تبصرے