سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(216) کلی کرتے ہوئے بلاقصد روزیدار کا پانی حلق سے نیچے اترنا

  • 8755
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1195

سوال

(216) کلی کرتے ہوئے بلاقصد روزیدار کا پانی حلق سے نیچے اترنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے ایک دن کلی کے بعد پانی نگل لیا اور جب ایک عالم سے فتویٰ پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ آپ پر کوئی کفارہ وغیرہ نہیں ہے، یاد رہے کہ میں نے قصد و ارادہ سے یہ پانی نہیں نگلا تھا۔ تو سوال یہ ہے کیا مجھ پر کوئی کفارہ وغیرہ ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس وجہ سے آپ پر کوئی کفارہ نہیں ہو گا اور مذکورہ مفتی نے آپ کو جو فتویٰ دیا ہے وہ صحیح ہے، اس لیے کہ اولا تو یہ آپ سے جہالت اور عدم معرفت اور عدم معرفت حکم کی وجہ سے ہوا۔ ثانیا: اس طرح حلق تک آنے والا پانی بہت ہی کم ہوتا ہے اور ثالثا: ایسا عموما غیر اختیاری طور پر ہوتا ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الصیام : ج 2  صفحہ 179

محدث فتویٰ

تبصرے