سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(192) روزہ اس ملک کی رؤیت کے مطابق ہو گا جس میں آپ مقیم ہوں

  • 8731
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1130

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب یہ ثابت ہو جائے کہ کسی اسلامی ملک مثلا سعودی عرب میں رمضان کا آغاز ہو گیا ہے اور اس کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا ہو لیکن جس ملک میں کوئی آدمی مقیم ہو وہاں ابھی رمضان کے آغاز کا اعلان نہ کیا گیا ہو تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟ کیا سعودی عرب میں رمضان کے آغاز کی وجہ سے ہم بھی روزے رکھنا شروع کر دیں یا اس ملک کے مطابق رمضان کا آغاز و اختتام کریں  جہاں مقیم ہوں؟ اور اسی طرح عید کا پروگرام بھی اسی ملک کے مطابق ہی بنائیں یعنی جب دونوں ملکوں میں چاند کی تاریخیں مختلف ہوں تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسلمان کو چاہیئے کہ وہ روزہ اور عید کو اس ملک کے مطابق سر انجام دے جہاں وہ مقیم ہو کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:

(الصوم يوم تصومون‘ والفطر يوم تفطرون والاضحيٰ يوم تضحون) (جامع الترمذي‘ الصوم‘ باب ما جاء ان الصوم يوم تصومون...الخ‘ ح: 697)

’’روزے کا وہ دن ہے جس دن تم روزہ رکھتے ہو اور افطار کا وہ دن ہے جس میں تم روزہ نہیں رکھتے اور عیدالاضحیٰ کا وہ دن ہے جس میں تم قربانیاں کرتے ہو۔‘‘

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الصیام : ج 2 صفحہ 165

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ