کھانے کی وہ کون سی اشیاء ہیں جنہیں صڈقہ فطر کے طور پر دیا جا سکتا ہے؟
حدیث میں آیا ہے کہ صدقہ فطر پانچ چیزوں یعنی گندم، جو ، کھجور، کشمش اور پنیر سے ادا کیا جائے۔[1] بعض علماء محققین نے ذکر کیا ہے کہ ان پانچ اشیاء کا ذکر اس لیے آیا ہے کہ اس دور میں کھانے کے طور پر صرف یہی اشیاء مستعمل تھیں اور انہوں نے اس بات کو جائز قرار دیا ہے کہ ان کے علاوہ بھی اگر کوئی چیز کسی علاقے کی اکث وبیشتر خوراک کے طور پر استعمال ہوتی ہو مثلا چاول اور مکئی وغیرہ تو اسے صدقہ فطر کے طور پر دینا جائز ہے۔
[1] صحیح بخاری، الزکاۃ، باب صدقۃ الفطر صاع من طعام، حدیث: 1506 وصحیح مسلم، حوالہ سابق
ماخذ:مستند کتب فتاویٰ