سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(174) زکوٰۃ کی نیت سے قرض معاف کرنا

  • 8713
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1134

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب میں نے بعض لوگوں کو قرض دیا ہو اور ان کے لیے واپس کرنا مشکل ہو تو کیا یہ جائز ہے کہ میں اس قرض کو معاف کر کے اسے زکوٰۃ میں شمار کر لوں یا یہ جائز نہیں ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب کسی شخص پر آپ کا کوئی حق ہو تو یہ جائز نہیں کہ آپ اسے ساقط کر کے زکوٰۃ میں شمار کر لیں کیونکہ اس طرح آپ نے اپنا مال تو بچا لیا کہ وصول نہ ہونے والے مال کو اپنے مال کی زکوٰۃ سمجھ کر ساقط کر دیا اور وہ زکوٰۃ جس کی ادائیگی آپ کے ذمہ تھی، اسے آپ نے اپنا مال سمجھ کر اپنے پاس رکھ لیا، لہذا یہ جائز نہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الجنائر: ج 2 صفحہ 139

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ