سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(172) غلہ پر زکوٰۃ

  • 8711
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 952

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے بعض مزارعین سے کچھ غلہ لے کر جمع کر لیا تاکہ حال اور مستقبل میں وہ بچوں کی خوراک کے طور پر استعمال کیا جا سکے، تو کیا اس غلہ پر زکوٰۃ ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ دانے اور اس طرح کی دیگر چیزیں جنہیں انسان اپنی ضروریات کے لیے جمع کرتا ہے ان میں زکوٰۃ نہیں ہے۔ زکوٰۃ  تو اس مال میں ہے جو تجارت کے لیے ہو یا سونے چاندی اور اس چیز میں زکوٰۃ ہے جو ان کے قائم مقام ہو مثلا کرنسی نوٹ وغیرہ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم اور لطف و احسان کے ساتھ کھانے پینے اور ضروریات کی دیگر اشیاء سے زکوٰۃ کو معاف کر دیا ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الجنائر: ج 2 صفحہ 138

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ