سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(169) بیرون ملک مقیم کس طرح زکوٰہ ادا کرے؟

  • 8708
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1056

سوال

(169) بیرون ملک مقیم کس طرح زکوٰہ ادا کرے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص بیرون ملک مقیم ہو وہ کس طرح زکوٰۃ ادا کرے؟ کیا وہ اپنی زکوٰۃ اپنے ملک میں بھیج دے یا اسی ملک میں ادا کرے جہاں وہ مقیم ہو؟ یا وہ اپنے گھر والوں سے یہ کہہ دے کہ وہ اس کی طرف سے زکوٰۃ ادا کر دیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وہ یہ دیکھے کہ مستحقین زکوٰۃ کے لیے کون سی صورت بہتر ہے کیا یہ زیادہ بہتر ہے کہ وہ اپنے ملک کے فقراء میں تقسیم کرے یا کسی اور دوسرے ملک میں جہاں فقراء موجود ہوں اور اگر یہ دونوں باتیں برابر ہوں تو پھر وہ اسی ملک میں اپنی زکوٰۃ تقسیم کر دے جہاں وہ مقیم ہو۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الجنائر: ج 2 صفحہ 136

محدث فتویٰ

تبصرے