سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(165) کھانےاور کپڑون وغیرہ کی صورت میں زکوٰۃ ادا کرنا

  • 8704
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1143

سوال

(165) کھانےاور کپڑون وغیرہ کی صورت میں زکوٰۃ ادا کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا زکوٰۃ نقدی کے علاوہ کسی اور صورت مثلا کھانے، کپڑے یا دیگر اشیاء کی صورت میں بھی ادا کی جا سکتی ہے کہ ضرورت کی ان چیزوں کو خرید کر زکوٰۃ کے مستحقین کو دے دیا جائے؟ کیا زکوٰۃ کا کچھ حصہ قریبی رشتہ داروں کو بھی دیا جا سکتا ہے؟ اگر جواب اثبات میں ہے تو کس قسم کے رشتہ داروں کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بہتر یہ ہے کہ زکوٰۃ مال کی جنس ہی سے ادا کی جائے، ہاں البتہ اموال تجارت کی قیمت لگا کر ان کی زکوٰۃ نقدی کی صورت میں ادا کر دی جائے زکوٰۃ ادا کرنے والا اگر یہ مناسب خیال کرے کہ فقیر کو ضروری اشیاء مثلا لباس، کھانے پینے کی اشیاء یا دیگر ایسی چیزیں خرید کر لے دے جن کی اسے ضرورت ہو تو یہ بات جائز معلوم ہوتی ہے۔ زکوٰۃ ان مستحقین ہی کو دینا چاہیے جن کا اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا ہے، خواہ وہ قریبی رشتہ دار ہوں بلکہ قریبی رشتہ دار اگر ضرورت مند ہو تو اسے زکوٰۃ دینا افضل ہے بشرطیکہ اس میں محض الفت و محبت کا مظاہرہ نہ ہو اور زیادہ مستحق مگر اجنبی لوگوں کو محروم کرنا لازم نہ آتا ہو۔ ایسے قریبی رشتہ داروں کو زکوٰۃ دینا جائز نہیں جو وارث اور اصول و فروع ہوں مثلا آباء و اجداد اور بیٹے، پوتے وغیرہ۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الجنائر: ج 2 صفحہ 135

محدث فتویٰ

تبصرے