السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا یہ جائز ہے کہ عورت اپنے شوہر کو زکوٰۃ دے جب کہ وہ فقیر ہو؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت اپنے مال کی زکوٰۃ اپنے شوہر کو دے سکتی ہے جب کہ وہ فقیر ہو، کیونکہ وہ اس ارشاد باری تعالیٰ :
﴿إِنَّمَا الصَّدَقـتُ لِلفُقَراءِ وَالمَسـكينِ...٦٠﴾... سورة التوبة
’’بے شک صدقہ و خیرات فقراء اور مساکین کے لیے ہے۔‘‘ کے عموم میں داخل ہے، لہذا اس کے فقر کو دور کرنے کے لیے اسے زکوٰۃ دی جا سکتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب