سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(154) مسکین اور فقیر

  • 8693
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1326

سوال

(154) مسکین اور فقیر

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس مسکین کی کیا تعریف ہے جسے زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟ نیز مسکین اور فقیر میں کیا فرق ہے؟دینا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسکین وہ فقیر ہے جس کے پاس بقدر کفایت مال نہ ہو اور فقیر وہ ہے جو اس سے زیادہ ضرورت مند ہو۔ یہ دونوں ان مستحقین زکوٰۃ میں سے ہیں جن کا حسب ذیل ارشاد باری تعالیٰ میں ذکر ہے:

﴿ إِنَّمَا الصَّدَقـتُ لِلفُقَر‌اءِ وَالمَسـكينِ وَالعـمِلينَ عَلَيها...٦٠﴾... سورة التوبة

’’صدقات (یعنی زکوٰۃ و خیرات) تو مفلسوں اور محتاجوں اور کارکنان زکوٰۃ کا حق ہے۔‘‘

جس کے پاس اس قدر مال ہو جو اس کے کھانے، پینے، پہننے اور رہنے سہنے کی ضرورت کے لیے کافی ہو، خواہ اسے یہ مال وقف سے حاصل ہوتا ہو یا کاروبار سے یا ملازمت سے، تو اسے فقیر و مسکین نہیں کہا جا سکتا اور نہ ہی اسے زکوٰۃ دینا جائز ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الجنائر: ج 2 صفحہ 130

محدث فتویٰ

تبصرے