سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(152) فقیر بھائی کو زکوٰۃ دینا

  • 8691
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1220

سوال

(152) فقیر بھائی کو زکوٰۃ دینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرا ایک شادی شدہ فقیر اور مقروض بھائی ہے اور ایک شادی شدہ بہن ہے جس کا شوہر بھی فقیر و مقروض ہے تو کیا میرے لیے یہ جائز ہے کہ میں اپنی ساری زکوٰۃ ان دونوں ہی کو دے دوں تاکہ ان کے قرض ادا ہو جائیں یا انہیں مال زکوٰۃ کا کچھ حصہ دیا جا سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان دونوں کو زکوٰۃ دینے میں کوئی امر مانع نہیں جب کہ یہ مسلمان اور مقروض ہوں اور آپ کی زکوٰۃ سے ان کا قرض ادا ہو سکتا ہو جس کے ادا کرنے کی وہ طاقت نہیں رکھتے، کیونکہ یہ دونوں ارشاد باری تعالیٰ میں داخل ہیں:

﴿نَّمَا الصَّدَقـتُ لِلفُقَر‌اءِ وَالمَسـكينِ...٦٠﴾... سورة التوبة

’’صدقات (زکوٰۃ و خیرات) تو مفلسوں اور محتاجوں کا حق ہے۔‘‘

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الجنائر: ج 2 صفحہ 129

محدث فتویٰ

تبصرے